ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساحل آن لائن انگلش ویب سائٹ ہیک ہوگیا؛ واپس حاصل کرنے کی کوشش جاری

ساحل آن لائن انگلش ویب سائٹ ہیک ہوگیا؛ واپس حاصل کرنے کی کوشش جاری

Sat, 24 Aug 2024 12:31:41    S.O. News Service

بھٹکل 24/اگست (ایس او نیوز) ساحل آن لائن انگریزی نیوز پورٹل کو کسی نے ہیک کرلیا ہے اور تیکنیکی ٹیم کی طرف سے اسے واپس حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ویب سائٹ  www.sahilonline.org کو کلک کریں تو    انگریزی سائٹ کُھلنے کے بجائے  دوسری ویب سائٹ  پھلانگ رہا ہے۔ گوگل  سرچ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ  جس ویب سائٹ پر رسائی ہورہی ہے، وہ   انڈونیشائی زبان کی ویب سائٹ  ہے۔

سنیچر صبح تک انگریزی ویب سائٹ  درست چل رہا تھا، دوپہر قریب بارہ بجے  پتہ چلا کہ سائٹ کو کسی نے ہیک کرلیا ہے۔

قریب دس روز قبل بھی ساحل آن لائن انگریزی ویب سائٹ کے فرنٹ صفحہ کو ہیک  کیا گیا تھا، اس سے پہلے کے ہیکرس دوسرے صفحات  تک رسائی پاتے،    فوری طور پر ٹیکنیکل ٹیم حرکت میں آگئی تھی، اور گھنٹے دو گھنٹے میں ویب سائٹ کو واپس حاصل کرلیا گیا تھا۔

لیکن آج فرنٹ صفحہ کے ساتھ ساتھ پوری انگریزی  ویب سائٹ کوہی  ہیک کرلیا گیا ہے، کوئی بھی نیوز نہیں کھل رہی ہے، کسی بھی نیوز لنک پر کلک کرنے پر انڈونیشائی زبان والے ویب سائٹ پر ہی  جمپنگ ہورہی ہے۔

ساحل آن لائن ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوششیں اکثر و بیشتر ہوتی رہی ہیں لیکن  ساحل آن لائن کے ٹیکنیکل ماہرین     پوری محنت اور جانفشانی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ویب سائٹ کو واپس حاصل کرنے میں کامیابی بھی پائی ہے۔ یاد رہے کہ  گذشتہ سال  جولائی  میں ساحل آن لائن کے یوٹیوب چینل کے ساتھ انسٹا  گرام چینل کو بھی کسی نے ہیک کرلیا تھا، بعد میں پتہ چلا تھا کہ  ساحل آن لائن کا مرکزی کمپیوٹر  ہی سائبر حملے کا نشانہ بن گیا ہے اور مین کمپوٹر پر کوئی  سافٹ ویئر  تنصیب کرکے  ہیکرس ساحل آن لائن کے کمپوٹر کو نامعلوم جگہ پر بیٹھ کر آپریٹ کررہے ہیں  ۔ کئی دنوں کی مشقت کے بعد اس  پر قابو پایا گیا تھا اور حفاظتی انتظامات   کو سخت کیا گیا تھا، مگر آج ساحل آن لائن کے انگریزی ویب سائٹ کو  نشانہ بنایا گیا ہے۔

ساحل آن لائن کے تیکنیکی ماہر عماداللہ گوائی  کے ساتھ  سعید کولا، نائف دامودی اور اس ٹیم کے دیگر ساتھی  فی الحال  ویب سائٹ کو واپس حاصل کرنے کی کوششوں میں جُٹ گئے ہیں۔ قارئین سے تعاون کے ساتھ دعاوں کی  درخواست ہے۔


Share: